بٹ کوائن کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، مشہور کرپٹو کرنسی کی قدر ایک لاکھ ، 11 ہزار ڈالر( 3 کروڑ ، 12 لاکھ ، 66 ہزار روپے ) ہو گئی۔
رواں سال جنوری میں بٹ کوائن نے 1 لاکھ 9 ہزار ڈالر کی سطح کو چھوا تھا، قیمت میں تازہ ترین اضافہ متعدد عالمی واقعات کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔
بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
کرپٹو پر نظر رکھنے والے ایسٹ منیجر کوائن شیئرز کے ریسرچ ہیڈ جیمز بٹرفل نے بتایا کہ بٹ کوائن کے بڑھنے کی متعدد وجوہات ہیں، جس میں امریکا میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ریگولیشن اور ادارہ جاتی خریداروں کی طرف سے مسلسل دلچسپی لینا ہے۔
رواں برس بٹ کوائن کی قدر میں 18 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا، پبلک لسٹڈ کمپنیوں کی پاس موجود بٹ کوائن کی تعداد میں 31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کی قدر تقریباً 349 ارب ڈالر کے برابر ہے۔