صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل ‘‘کے اعزاز سے نواز دیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ، وزیراعظم شہبازشریف،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وفاقی کابینہ کے ارکان،سروسز چیفس بھی تقریب میں موجود تھے۔
صدر ن لیگ نوازشریف،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو،چاروں صوبوں کے گورنرز،وزرائے اعلیٰ مریم نواز،مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے کے لیے ایک تاریخی دن ہے،ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں،ہمارے بہادرجوانوں کی وجہ سے دشمن کو بدترین شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
بھرپور اور مؤثر جواب کے باعث دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا،افواج پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔
صدرمملکت آصف زرداری کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آج ہم اپنے بہادر افواج کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جمع ہوئےہیں،پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔
سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز قابل فخر لمحہ ہے،فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی منظوری پر مجھے بہت خوشی ہوئی،معرکہ حق کے دوران فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا،دشمن کیخلاف پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ تھی۔