پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کیے بغیر معاشی ترقی کا خواب پورا ہونا مشکل ہے،اورنگزیب خان

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی،لاہور سے پیرس کے لیے ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔

پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار2 پروازیں آپریٹ کر رہی ہے ،اس پرواز کے آغاز سے ہفتہ وار تین براہ راست پروازیں پی آئی اے کے آپریشن کا حصہ بن جائیں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں