جنرل عاصم منیر کو آج خصوصی تقریب میں فیلڈ مارشل کے بیجز لگائے جائیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج رات 8 بجے خصوصی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد کی جائے گی ، جس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیج لگائیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی تقریب ، گارڈ آف آنر دیا گیا
تقریب میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد شام 7 بجے شروع ہو جائے گی تقریب میں وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، اعلیٰ عسکری حکام اور دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔
واضح رہے بیجز لگانے کی تقریب کل بدھ کو منعقد ہونا تھی تاہم خضدار حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر تقریب مؤخر کی گئی تھی۔