پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Bangladesh

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

سیریز میں سلمان علی آغا کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل کی رونقیں آج سے قذافی سٹیڈیم میں نظر آئیں گی

قومی اسکواڈ میں سلمان آغا کپتان، شاداب خان نائب کپتان، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسنین طلعت اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

محمد عرفان خان، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔


متعلقہ خبریں