وفاقی حکومت نے جنرل سیدعاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی،ایئر چیف کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ اہم فیصلے کئے گئے،وزیر اعظم نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کرکے انہیں فیصلے پر اعتماد میں لیا۔
اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا اور غازیوں کو اعلی ٰسرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سویلین کو بھی اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ،وفاقی کابینہ نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن مرحلے سے گزرا۔
6اور 7 مئی 2025 کی رات بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ مسلط کی،پاکستان کی سول آبادی میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔
گوگل پلے اسٹور پر موجود خطرناک ایپس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف
دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرآت اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی۔
آرمی چیف نے مسلح افواج کی جنگی حکمت عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا،آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔
علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، آرمی چیف کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن وزارت دفاع نے جاری کیا۔