سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ فنکاروں کا جنگ، سیاست یا تنازعات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا کیونکہ وہ معاشرے میں امن، محبت اور ہم آہنگی کے پیغام رساں ہوتے ہیں۔
معروف سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈاکٹریا وکیل دوسرے ممالک میں کام کرتے ہیں توکوئی اعتراض نہیں کرتا لیکن اداکاروں پرغیرضروری تنقید کی جاتی ہے جوافسوسناک ہے۔
نور بخاری اور عون چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش
انہوں نے کہا کہ بھارت کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پرنہیں لگانا چاہیے اور بھارتی میڈیا نے توجھوٹ بولنے کی حد کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر امن کی علامت سمجھا جانا چاہیے، نہ کہ شک کی نگاہ سے دیکھا جائے۔