جنگ بندی کیلئے امریکی کردار اور فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر، عالمی رہنماؤں کا مطالبہ

مطالبہ

مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ امریکی صدر مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے فوری کردار ادا کریں اور امن مذاکرات کا آغاز کرائیں۔

مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں اورغزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا۔

یرغمالیوں کی رہائی پرامریکی وزیر خارجہ کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں فوری اورمستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین انسانی قوانین اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کریں۔

وزیراعظم اسپین پیڈروسانچیزنے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل برداشت ہو چکا ہے اوردوریاستی حل ہی مشرقِ وسطیٰ میں امن کی واحد راہ ہے اورعالمی رہنماؤں نے فلسطینیوں کیلئے انصاف اورتحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں