وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان کے صبر و تحمل کی پالیسی کواجاگر کیا۔
دہشت گردی کے مسئلے کا مستقل حل چاہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے حل کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دی ہے لیکن اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ردعمل ہمیشہ متناسب اور اہداف پرمبنی رہا ہے، برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور وزیراعظم کیئراسٹارمر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان و برطانیہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان ظاہر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش ہے، ملاقات خوشگوارماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔