کوہستان کرپشن اسکینڈل ، محکمہ خزانہ نے مزید 10 افسران معطل کر دیئے

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں 40 ارب روپے کے کرپشن کے معاملے پر محکمہ خزانہ کے مزید 10 افسران معطل کر دیئے گئے۔

معطل ہونے والوں میں ایک گریڈ 18 اور 3 گریڈ 17 کے افسران شامل ہیں ، اس کے علاوہ گریڈ 16 کے 5 اور اسکیل 11 کے ایک ملازم کو بھی بھی معطل کیا گیا ہے۔

کوہستان میں مبینہ مالی کرپشن ، خیبر پختونخوا حکومت کا تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں سی اینڈ ڈبلیو نے 7 اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے 2 ملازمین معطل کیے۔ اب تک معطل ہونے والے سرکاری افسران و ملازمین کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات میں کئی نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں، اور امکان ہے کہ مزید افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں