بھارتی حملوں میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے فی کس ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے فی خاندان ایک کروڑ جبکہ زخمی ہونے والوں کے لیے فی کس 10،10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم کا شہداء و زخمیوں کیلئے جامع امدادی پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ نےمشکل وقت میں ہماری مدد کی ، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط رہی ، پہلگام واقعہ سوچی سمجھی سازش تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے رافیل توخرید لیے مگر چلانے والے نہیں ہیں، افواج پاکستان نے ثابت کیا کہ ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے۔


متعلقہ خبریں