وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی کا سیاسی کیریئرختم، بھارت کو سائبروارمیں شکست دی۔
ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف کے ہمراہ سیالکوٹ کا دورہ کیا، ہم ایک لوکیشن پرگئے جہاں وزیراعظم نے ایک ٹینک پرچڑھ کرخطاب کیا۔
ایکنک کا اجلاس، 355 ارب روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف کے دورہ سیالکوٹ پرجوانوں کا جذبہ دیدنی تھا، وزیراعظم نے سیالکوٹ پسرور کینٹ کے جوانوں اورافسران کو شاباس دی، جوانوں اورافسران کا حوصلہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ایم ایچ سیالکوٹ جاکر جوانوں کی صحت یابی بھی دریافت کی، مودی کی گیم کاپانسہ پلٹ گیا اس لیے خطرہ تو برقراررہے گا اگر مودی نے کچھ کیا تو دوسروں کو بھی نقصان پہنچائےگا۔
اگراب کچھ ہوا تو مودی بھارت کو کاری ضرب لگائے گا،پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارے دوست ہمارے ساتھ رہے۔
یہ ایک سائبر وار تھی جس نے اہم کردارادا کیا، سائبروارمیں ہمارے نوجوانوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے، سارا بھارت جام ہوگیا تھا، ایس 400،جہاز سب کچھ بند ہوگیا تھا۔
بہادرسپوتوں نے 1971 کابدلہ لے لیا،شہبازشریف
امریکی صدر چاہتے ہیں میرا نام تاریخ میں امن کے سفیر کے طورپرلکھا جائے، صدر ٹرمپ نے ترکیے میں زیلنسکی اور پیوٹن میں میٹنگ ارینج کی،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
چین کی ترقی کی وجہ ہے کہ وہ جنگیں نہیں لڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ اور بھی بہت سارے ممالک شامل تھے، چین، سعودی عرب، ترکیے اورقطربھی شامل ہیں۔
نوازشریف اپنی بیٹی اور بھائی کواسپیس دے رہے ہیں،نوازشریف کا ایک مقام ہے، تین دفعہ ملک کے وزیراعظم رہے،
نوازشریف کی حکومتی معاملات میں مشاورت شامل ہیں۔