پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو بارے الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے پنجاب نے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو بارے الرٹ جاری کردیا ہے۔

صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 15 مئی سے 19 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔

خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، 20 مئی تک درجہ حرارت 04 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔

ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کے امکانات ہیں، 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔


متعلقہ خبریں