کراچی کے جناح اسپتال میں نیم بے ہوشی کی حالت میں لائے گئے ایک معمر شخص سے دو بھارتی پاسپورٹ اور ایک بھارتی شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص شام 6 بجے کے قریب صدر کے علاقے میں واقع پارکنگ پلازہ سے ملا تھا، جہاں راہگیروں نے اس کی حالت دیکھ کرریسکیوادارے کو اطلاع دی۔
خیبر پختونخوا حکومت کا دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
پولیس کا کہنا ہے کہ شخص کی شناخت اوریہاں موجودگی کے مقصد کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ برآمد شدہ سفری وشناختی دستاویزات کو بھی فارنزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی حالت اب خطرے سے باہر ہے مگروہ تاحال مکمل طورپرہوش میں نہیں آیا واقعے کی حساس نوعیت کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔