چنیوٹ میں تیز رفتار کار الٹ گئی، 2 جاں بحق، 3 شدید زخمی

حادثہ

چنیوٹ کے علاقے کالوال روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے واقعہ اس وقت پیش آیا جب کار تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔

ANFکی 4ملک گیر کارروائیاں، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیواسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا،زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ گاڑی کی رفتاراورڈرائیورکی عدم توجہ قرار دی گئی ہے، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں