لاہورمیں پاک فوج کی فتح اور سیز فائر پر جشن کا سماں، مٹھائیاں تقسیم

مٹھائیاں تقسیم

لاہور میں پاک فوج کی عظیم فتح اور بھارت کیساتھ سیز فائر کے اعلان پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے جشن منایا اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

معروف لبرٹی چوک پرسینکڑوں افراد نے جمع ہو کر “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے جبکہ فضا پرچموں اورملی نغموں سے گونجتی رہی۔

وزیراعظم کا آج ملک بھرمیں یوم تشکر منانے کا اعلان

ما ل روڈ پر تاجر برادری نے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں کیک کاٹا گیا اور شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

تاجررہنماؤں نے کہا کہ سیز فائر پاکستان کی سفارتی اورعسکری کامیابی کا ثبوت ہے، شہریوں نے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قومی پرچم اٹھا کرمارچ بھی کیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ وطن کے دفاع میں مصروف جوانوں پرفخر کرتے ہیں اوران کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں