وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مضبوط جواب نے دشمن کو جنگ بندی کی درخواست پرمجبورکیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی،پاک فضائیہ نےغیرمعمولی مہارت اورجرات کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان نے عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کیا، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ بھارتی حدود کے اندرمؤثر کارروائی نے دشمن کو پسپائی پرمجبور کیا،پاکستان کے مضبوط جواب نے دشمن کو جنگ بندی کی درخواست پرمجبورکیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی یکجہتی اورقیادت کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔