ہم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، صدر مملکت

asif zardari

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ اور ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔ آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے۔ اور یہی عزم ہمارے آباؤ اجداد کے دو قومی نظریہ کو تقویت بخشتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کیا، بلاول بھٹو

آصف علی زرداری نے کہا کہ آرمی چیف، ایئر چیف، نیول چیف اور تمام افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ افواج پاکستان کی بہادری اور انتھک محنت نے اس جنگ میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔ جبکہ قوم کو خوشی منانا چاہیے اور شہادت پانے والوں کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدے کے حل میں ہے۔ مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونے پر چین ،امریکہ، ترکیے اور سعودی عرب کا شکریہ۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا۔ بلکہ امن کا خواہاں ہے۔ تاہم ہم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں