کراچی: پاکستان کی فضائی حدود کو تمام پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، اور مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے پاک بھارت جنگ بندی کی تصدیق کر دی
اس سے قبل پاک بھارت جنگ کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کو کل اتوار کے دن 12 بجے تک عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔