بھارت نے پھر جارحیت کی تو پاکستان کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، رانا ثناء اللہ

rana sanaullah رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے پھر جارحیت کی تو پاکستان کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب تک جو کچھ کیا وہ دفاعی مؤثر حکمت عملی کے تحت کیا، پاکستان نے بھارتی جارحیت پرجوابی کارروائی کرکے مزہ چکھایا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پھر جارحیت کی تو پاکستان کوئی کسر نہیں چھوڑے گا،بھارت نے جھوٹے پراپیگنڈے سے اپنے ہی ملک میں افراتفری پھیلائی۔

ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے رات کو میزائل حملہ کیا،پاکستان نے صبح بھر پور جواب دیا، بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ اگر یہی روش رہی تو پاکستان جواب دیتا رہے گا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ اگر بات یہاں سے آگے بڑھتی ہے تو ذمہ دار بھارت ہی ہوگا۔


متعلقہ خبریں