حال ہی میں افواج پاکستان کی جانب سے ایک جامع میڈیا بریفنگ منعقد کی گئی، جس کے بعد بھارتی میڈیا میں ایک واضح صف ماتم دکھائی دے رہی ہے۔
افواج پاکستان نے اس بریفنگ میں ٹھوس شواہد کے ساتھ کئی اہم حقائق دنیا کے سامنے رکھے، جس نے بھارتی میڈیا کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی جو وہ اب تک پیش کر رہا تھا۔
پاکستان فضائیہ نے جس طرح صرف دو دنوں میں زمینی حقائق کو واضح کیا، اس نے بھارتی بیانیے کو بری طرح مجروح کیا ہے، بھارتی کہانی، جو اب تک ادھوری تھی، پاکستانی شواہد کے سامنے دم توڑتی نظر آئی۔
وہ الفاظ جو بھارتی پروپیگنڈا چھپا نہ سکا، وہ ہیں ’ایئر میں دھماکہ‘ یہ اصطلاح خود اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت اپنی ناکامیوں اور حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے،سچ بولنا جرات مانگتا ہے، جو بھارت کے پاس نہیں۔
پاکستان نے ثبوت دیے، بھارت اب بھی من گھڑت کہانیاں سنا رہا ہے۔حقیقت کی گونج بھارتی جھوٹ کو ہمیشہ بے نقاب کر دیتی ہے۔
بھارت بدحواسی کا شکار، 6 بیلسٹک میزائل اپنے ہی ملک میں گرا دیئے: ڈی جی آئی ایس پی آر
ایک طرف پاکستان نے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ دنیا کو آگاہ کیا، تو دوسری جانب بھارت نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ یہ خاموشی خود ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ جب حقیقت بولتی ہے، تو بھارت کے بلند و بانگ نعرے بھی بے اثر اور خاموش ہو جاتے ہیں۔
نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی(NIA) نے ابھی تک پہلگام واقعے کی سچائی جاننے کی کوشش نہ کی، کس سے ڈر ہے؟دنیا کو اب بھارتی بیانیے پر اعتبار نہیں، کیونکہ %99 جھوٹ پر مبنی ہیں۔بھارت کو اپنے جھوٹ چھپانے کے لیے سوشل میڈیا بھی ناکافی پڑ گیا ہے۔
پاکستان نے دنیا کو ثبوت دیے، بھارت نے سناٹے کو ترجیح دی،جب حقیقت بولے، تو بھارتی نعرے بھی خاموش ہو جاتے ہیں، سچائی کو چھپانے کی ہر کوشش ایک نئی رسوائی کو جنم دیتی ہے۔
بھارت اپنے عوام سے کس بات کا سچ چھپا رہا ہے؟مودی کے نعرے، نہ طیارے بچا سکے، نہ عزت۔بھارتی پروپیگنڈے کی مضبوط دیواریں حقیقت کی ایک معمولی ٹکر سے بھی ریزہ ریزہ ہو کر بکھر گئی ہیں۔
حقیقت ہمیشہ سامنے آتی ہے، چاہے بھارت کتنا بھی چھپائے، بھارت کے جھوٹ کا پردہ، سچائی کی روشنی سے جل کر راکھ ہوگیا جو سچ پاکستان نے دنیا کو دکھایا، بھارت اب تک اس کا سامنا نہ کر سکا۔