پاک افواج نے بھارت کی حالیہ جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن پر فتح ون میزائلوں سے حملے شروع کر دیے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے تحت تین فتح ون میزائل بھارتی ایئر بیس ادھم پور پر داغے گئے، جن کے نتیجے میں ایئربیس مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کی طرف سے ان تمام بیسزکوٹارگٹ کیاجارہاہے جہاں سے پاکستانی عوام اورمساجد پرحملے ہوئے تھے۔
پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کاآغاز کردیا،بھارتی ایئربیس ادھم پوراور براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ادھم پور ایئربیس دشمن کی اہم فضائی تنصیبات میں شمار ہوتا تھا، جس کی تباہی بھارتی فضائی صلاحیت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ فتح ون میزائلوں نے اپنے ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا، جو پاکستان کی دفاعی طاقت اور تکنیکی برتری کا مظہر ہے۔
مزید کارروائیوں کے لیے پاک افواج مکمل تیار ہیں اور دشمن کی ہر جارحیت کا جواب سخت اور فوری دیا جائے گا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواجِ پاکستان پر مکمل اعتماد رکھیں اوراتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
پاکستان نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کاآغاز کردیا، پاکستان افواج نے کاررروائی کرتے ہوئے بھارتی ایئربیس ادھم پور بیلاس کے علاقے براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی ہے۔