پاک بھارت جنگ، مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کر کے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق غیور سکھوں نے بھارت کے خلاف کھڑے ہونے اور بھرپور مزاحمت کرنے کا اعلان کر دیا۔
سکھوں نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ مودی کی جھوٹی سازشیں بے نقاب کریں گے، پاکستان پر الزام تراشیوں، مودی کی ساکھ بچانے کیلئے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھوں نے مودی کے جنگی عزائم کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ بھارتی سکھ رہنما کا کہنا ہے کہ مودی کو فالس فلیگ کیلئے پنجاب کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔
پاک بھارت کشیدگی، خطے میں جوہری تصادم سے بچاؤ کی امید ہے، امریکہ
ان کا کہنا تھا کہ مودی مذموم عزائم اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بچانے کیلئے ہماری زمین استعمال کر رہا ، بھارت نے پنجاب کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کی تو سخت ردعمل آئے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم مودی حکومت کے فالس فلیگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔