پنجاب: تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری

وزارتِ صحت

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا۔

اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق اسپتالوں کو جامع تیاری کے اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق نجی اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ انہیں کل بستروں کی تعداد کا 35 فیصد ہنگامی حالات میں مفت علاج کیلئے مختص کرنا ہو گا۔

پاک بھارت کشیدگی ، اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ

اس کے علاوہ اسپتالوں کو ضروری ادویات، خون اور ایمرجنسی تیاری کے پروٹوکولز کو یقینی بنانا ہو گا،آپریشن تھیٹرز کو فعال رکھنا ہوگا اور طبی نگہداشت کیلئے متبادل انتظامات برقرار رکھنا ہوں گے۔

نجی اسپتالوں کو خون کے بیگز، عطیہ دہندگان کا تصدیق شدہ ڈیٹا بیس برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

نجی اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وینٹی لیٹرز، کارڈیک مانیٹرز اور امیجنگ مشینیں سمیت دیگر طبی آلات فعال رکھیں۔


متعلقہ خبریں