پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغازہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 1798 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار 325 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور 100 انڈیکس 6 ہزار 482 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 3 ہزار 526 پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں