پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رہا لیکن بعد میں شدید مندی کا شکار ہو گیا، ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہو گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1782 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 791 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 7639 پوائنٹس کی کمی ہوئی ، 100 انڈیکس  1 لاکھ 2 ہزار 369 کی سطح تک گر گیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شدید مندی کے بعد اختتام پذیر ہوا، 100 انڈیکس میں 6 ہزار 482 پوائنٹس  کی کمی ہوئی ، انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 526 پوائنٹس پر بند ہوا، انڈیکس میں آج  5 اعشاریہ 89 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 3559 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار 9 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں