پاکستان نے دفاع میں جوابی کارروائی کی، بھارتی حملہ بلاجواز تھا، پاکستانی سفیر

رضوان سعید

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاع میں جوابی کارروائی کی، بھارتی حملہ بلاجواز تھا۔

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے امریکی نشریاتی اداروں فوکس نیوزاور پی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے بغیرکسی ثبوت کے جارحانہ کارروائی کی جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرکا اظہارِتشویش

انہوں نے کہا کہ بھارت کا رویہ لاقانونیت کی عکاسی کرتا ہے جبکہ پاکستان نے یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت بھرپور دفاعی اقدام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند قوم ہیں مگر وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں اور جوابی کارروائی کا حق اپنی مرضی اوروقت پررکھتے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے جموں و کشمیر کے دیرینہ مسئلے پرتوجہ دینے اورمسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں