بھارت کی بھول ہے کہ ہم ان حملوں کے جواب میں خاموش رہیں گے، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت کی بھول ہے کہ ہم ان حملوں کے جواب میں خاموش رہیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس پر کیا کہہ سکتے ہیں، کون رات کے اندھیرے حملے کرتے ہیں؟ بزدل رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  وہ دن میں ہماری افواج کا سامنا کرتے، انہوں نے رات کے اندھیرے میں بچے نشانہ بنایا، دو ہفتے سے پاکستان پر جھوٹے بے بنیاد الزامات سنتے رہے، وزیر اعظم نے بھارت کو چیلنج کیا، ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بین الاقوامی سطح پر انکوائری کریں، دنیا کو پتے چلے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انٹرنیشنل قانون، یو این سیکیورٹی کونسل میں سچ کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان ایئر فورس نے، جیسے انہوں نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب دیا، سلام پیش کرتے ہیں۔

بلاول نے کہا کہ ہم نے 5 جہاز بھارت کے گرائے یہ اور حملہ کریں ہم ان کے اور جہاز گرائیں گے۔ بھارت جو خود کیا سمجھتے ہیں، وحشی، درندے، اور اندھے بن چکے ہیں، پاکستان کے غیور عوام ان کی آنکھیں کھولیں گے، انہیں دکھائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے حامی نہیں، ہم انہیں دکھائیں گے، اب انہیں تیاری اور حوصلہ رکھنا پڑے گا اس لیے پاکستان کا جواب آنا ہے۔رات کے اندھیرے میں نہیں، قانون اور یو این چارٹر کے مطابق ہم اس حملے کا جواب دے سکتے ہیں۔

بھارتی جارحیت کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ ہم سب چاروں صوبے وزیر اعظم اور پاک افواج کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم نے پھر دہرایا ہے کہ نیوٹرل انویسٹی گیشن کے لیے تیار ہیں، امید ہے وزیر اعظم جو ویژن ہے، یہی فورم ہوگا، ہم نے کسی بین الاقوامی طاقت کے لیے نہیں، اپنے شہدا کو جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

بولے کہ  کب تک ہم اپنی قسمت ان دہشتگردوں کے ہاتھ پر چھوڑیں گے،  نیوکلیئر وار کا خطرہ دنیا کو ہو۔ان کی بھول ہے ان کے ان حملوں پر ہم خاموش ہوں گے۔


متعلقہ خبریں