بھارتی جارحیت کو کچل دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کسی صورت نظرانداز نہیں کی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی سرزمین، معصوم شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے، خواتین اوربچوں کونشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے جس کا عالمی سطح پرنوٹس لیا جانا چاہیے۔

بھارت نے 6 مقامات پر 24 بزدلانہ حملے کیے، آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کی جارحیت کا مؤثر جواب دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہری شہید ہوئے، جبکہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں دشمن کے تین جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔


متعلقہ خبریں