پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا اور پراپیگنڈہ کرنا بھارت کی عادت ہے۔
ہم نیوز کے پروگرا م ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئررہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ بھارت میں جب بھی کچھ ہوتا ہےتو الزام فوراً پاکستان پرلگایا جاتا ہے۔
بھارت کیخلاف ثبوت ہونے کے باوجود کارروائی نہیں کی جاتی، حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے کہا کہ دنیا سمجھ گئی ہے کہ یہ بھارت کا ایک پراپیگنڈا ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے دو مقاصد ہیں، بھارت پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں پرمزید ظلم کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کوختم کرنا چاہتا ہے، بھارت پانی اپنی طرف موڑنا چاہتا ہے، جب پاکستان کی سالمیت کی بات ہو توہم ایک جگہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پہلے ہے، حکومت اے پی سی بلا ئے اور بانی پی ٹی آئی کوبھی دعوت دے، ہمیں اس وقت سیاست نہیں کھیلنی چاہئے، پارلیمنٹ ایک اچھی فورم ہے جہاں ہم نے تقریریں بھی کیں۔