اسرائیل کا یمنی دارالحکومت صنعا پر میزائل حملہ، ایئرپورٹ اور تنصیبات تباہ

میزائل حملہ

اسرائیلی افواج نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر میزائل حملہ کرتے ہوئے صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی خبرایجنسیوں کے مطابق اسرائیل نے اپنی فضائی کارروائی میں ایئرپورٹ کے رن وے، کنٹرول ٹاورز، اور موجود جہازوں کومکمل طورپرتباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غزہ، اسرائیلی جارحیت سے مزید 43 فلسطینی شہید

حملے کے دوران پاوراسٹیشنزاور دیگر بنیادی ڈھانچے بھی تباہ ہوئے، جس کے نتیجے میں شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق کئی شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق جاری ہے۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب خطے میں اسرائیل اور حوثی گروہوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں