پاکستان نے بھارت پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج ریڈار تیار کر لیا ہے۔
بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے ریڈار AM3505 تیار کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ ریڈار این آر ٹی سی اور بلیو سرج کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، یہ 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظررکھتا ہے اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کی شناخت کر سکتا ہے۔
بھارت سے دریائے چناب کا پانی روکا نہ جا سکا
یہ دفاعی ہتھیار 450 کلومیٹر تک دوست اور دشمن توپوں، ٹینکوں، طیاروں وغیرہ کی پہچان کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ریڈار خصوصی آلات سے لیس ہے اسے دشمن جام نہیں کر سکتا۔
اس کی بڑی صلاحیت یہ ہے کہ شدید دھند، بارش اور طوفان میں بھی کام کر سکتا ہے، اس ریڈار کو صرف 30 منٹ میں قابل استعمال بنانا ممکن ہے۔
یہ دفاعی ہتھیار پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئروں کی ان تھک محنت کا ثمر ہے، اس لانگ رینج ریڈار کو آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکتا ہے۔