نیب میں 4 نئے ڈائریکٹر جنرلز کیلئے ترقیاں اور اہم تعیناتیاں کر دی گئیں۔
تمام افسران کی ترقی کے نوٹیفکیشن نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادکی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور محمد احترام ڈار کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے اور ترقی کے بعد بطور ڈی جی نیب لاہور خدمات جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
فوجی عدالت میں سویلین ٹرائل کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا
عاصم لودھی کی بطور ڈی جی ترقی ہوئی ہے انہیں ڈی جی نیب ملتان کا عہدہ سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
محمد عامر بٹ کو ترقی کے بعد بطور ڈی جی نیب سکھر تعینات کر دیا گیا ہے، نوید حیدر کی بھی ترقی ہوئی ہے اور انہیں نیب ہیڈکوارٹرز میں ڈی جی ایچ آر ایم کی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی ترقی کی منظوری 30 اپریل کوہونے والی سلیکشن بورڈ میٹنگ میں دی گئی تھی۔