عدالت نے 9 مئی فسادات میں ملوث مزید ملزمان کو سزائیں سنا دیں

سانحہ 9 مئی ispr

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے فسادات میں ملوث مزید 20 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی واقعات کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مزید 20 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔ عدالت نے ملزمان کو 6،6 ماہ قید بامشقت اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزمان نے دوران ٹرائل اقبال جرم کیا۔ اور دفعہ 164 کے تحت اقبالی بیانات قلمبند کرائے۔ ملزمان 2 سال سے ضمانتوں پر رہا تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سزا پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دیں۔

واضح رہے کہ ملزمان 9 مئی کو ترنول ریلوے اسٹیشن پر حملے میں ملوث تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں