صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز نے کہا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت کی روح اور صحافیوں کی قربانیاں سنہری باب ہیں۔
صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پرالگ الگ پیغامات جاری کیے جن میں آزاد اورذمہ دارمیڈیا کے فروغ، صحافیوں کی خدمات اورموجودہ چیلنجز پرروشنی ڈالی گئی۔
پانی کا رخ موڑنے کی کوئی اور حرکت کی گئی تو پاکستان اس کو تباہ کردےگا،وزیردفاع
صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں آزاد اورذمہ دار پریس کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اورغزہ اور فلسطین میں رپورٹنگ کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 19 چند ضوابط کے تحت آزادی اظہارکی ضمانت دیتا ہے، میڈیا کو جعلی خبروں، سنسنی اورغلط معلومات کے سیلاب میں اپنی ذمہ داری بڑھانی ہوگی۔
بھارت نے وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر جزوی پابندی عائد کر دی
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں اورپاکستانی میڈیا کے قومی مفاد میں ذمہ دارانہ کردارکی تحسین، فیک نیوزاورسیاسی مقاصد کیلئے میڈیا کے استعمال کوروکنا وقت کی ضرورت ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ حکومت آزادی صحافت کے تحفظ اورصحافیوں کے حقوق کے لئے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔