بھارت کا رویہ خطے کیلئے خطرہ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی او آئی سی کو بریفنگ

عاصم افتخار

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخارنےکہا ہے کہ بھارت کاغیرذمہ دارانہ اوراشتعال انگیز رویہ خطے کے امن واستحکام کوشدید خطرات سے دوچارکررہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی ممالک کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

امریکی وزیر خارجہ کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ، پاکستان سے تعاون پر زور

انہوں نے کہا کہ بھارت سیاسی مفادات کے حصول کے لیے کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے خطرناک ہے۔

انہوں نے اوآئی سی ممالک سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال پر بھرپورسفارتی کردارادا کریں،او آئی سی سفیروں نے پاکستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اوراوآئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے، سفیروں نے سفارتی ذرائع سے کشیدگی میں کمی پرزوردیا اورخطے میں دیرپا امن کی حمایت کا اعادہ کیا۔


متعلقہ خبریں