بھارت کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر پاک فوج کی جنگی تیاریاں اور مشقیں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔ یہ مشقیں سیالکوٹ، نارووال ، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لئے پر عزم ہیں۔ملک کی سلامتی اور دفاع کے لئے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں۔
بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کے مورچے تباہ
پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشارہے۔