مسابقتی کمیشن نے8 پولٹری ہیچریوں کو کارٹل بنانے پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ کردیا ہے۔
مسابقتی کمیشن کے مطابق ڈے اولڈ چوزے کی قیمت میں 346 فیصد تک اضافہ کیا گیا،چوزے کی قیمت میں مصنوعی اضافے سے چکن کی قیمت میں اضافہ ہوا ،ہیچریز واٹس ایپ گروپ کے ذریعے روزانہ قیمتیں طے کی جاتی ہیں۔
40 ارب کی مبینہ کرپشن کااسکینڈل،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لے لیا
بگ برڈ کے مارکیٹنگ مینجر نئی قیمتیں جاری کرتے رہے ،واٹس ایپ اور ٹیکس میسج کے ذریعے 198 مرتبہ قیمتیں مقرر کی گئیں،پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدیدار ملی بھگت میں شامل رہے۔
کارٹل نے ملتان اور کراچی میں یومیہ ریٹس مقرر کیے،چوزے کی قیمت 17.92 سے بڑھ کر 79.92 روپے تک جا پہنچی،صادق پولٹری اور اسلام آباد فیڈز نے کارروائی پر حکم امتناع لیے رکھا۔
اسٹے خارج ہونے پر شوکاز کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا ،چیئرمین مسابقتی کمیشن نے تنبیہ
کی ہے کہ ٹریڈ ایسوسی ایشن قیمتیں فکس کرنے سے باز رہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 400روپے کی کمی
کسی بھی تجارتی تنظیم کے قیمتوں کے گٹھ جوڑ میں ملوث ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔