بھارت نے اپنے شہریوں کو مصیبت میں ڈال دیا، سرحدی دیہات خالی کرا دیئے

Indian Farmer

اسلام آباد: بھارت نے سرحد سے متصل دیہاتوں کو خالی کروا لیا۔

ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوتوں کے میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان پر الزام لگا دیا۔ جس کے بعد بھارت کی جانب سے پاک بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری جاری۔

بھارتی حکومت نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے سامبا کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دئیے گئے۔

اس سے قبل بھارت نے اٹاری سیکٹر میں بھی اعلانات کروا کر کسانوں کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیئے تھے۔ بھارت نے ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی چینلز بلاک کروا دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی میڈیا بھی مودی کی نفرت انگیز پالیسی پر بول اٹھا

دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی حرکات اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے۔ اور بغیر ثبوتوں کے جنگی جنون کا آغاز کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں