اسٹیٹ بینک کا ملک میں عام تعطیل کا اعلان

کرنٹ اکاؤنٹ

 یوم مزدور کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان جمعرات یکم مئی 2025ء ’’یومِ مزدور‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے۔

پاکستان میں عمومی مہنگائی تیزی سے کم ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک

دوسری طرف گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عمومی مہنگائی تیزی سے کم ہوئی ہے۔ اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس ہو گیا۔

پاکستانی معیشت کی کیفیت پر اسٹیٹ بینک نے ششماہی رپورٹ جاری کر دی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں معاشی صورتحال مزید بہتر ہو گی۔

جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں عمومی مہنگائی تیزی سے کم ہوئی ہے۔ اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس ہو گیا۔ مالیاتی خسارہ کم ترین سطح پر آگیا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کی منظوری ایک کامیابی ہے۔


متعلقہ خبریں