پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان رینٹل پاور ریفرنسز سے ڈسچارج

پرویز اشرف

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان کو نیب ریفرنسز سے ڈسچارج کر دیا۔

احتساب عدالت 2 کے جج علی وڑائچ نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر شرقپور، بھکی اور کارکے شپ ریفرنسز پر فیصلہ سنایا۔

کار کے شپ ریفرنس سے پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان کو ڈسچارج کیا گیا ، کارکے شپ نیب ریفرنس میں 22 ارب روپے کی کرپشن کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ کارکے کمپنی کی جانب سے پاکستان کیخلاف 200 ارب ہرجانہ کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل ایل این جی نیب ریفرنس میں بری

بھکی پاور پروجیکٹ شیخوپورہ ریفرنس سے سابق چیئرمین واپڈا سمیت 6 ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کیا گیا ہے، بھکی پاور پروجیکٹ 96 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ تھا ،شرقپور پاور ریفرنس میں بھی احتساب عدالت نے ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کر دیا۔


متعلقہ خبریں