پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گر گیا ، بھارتی حکومت نے آپریشن کی ناکامی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عہدے سے ہٹا دیا۔
بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے آپریشن میں انٹیلیجنس اور سکیورٹی کی ناکامی کا سارا ملبہ جنرل کمار پر ڈال دیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی جگہ اب لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے۔
بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ، دو یونٹوں کی ایکدوسرے پر فائرنگ ، 5 سکھ اہلکار ہلاک
پہلگام میں بھارتی فوج کی قیادت کی ناکامی کے باوجود 7 لاکھ فوجی، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز موجود تھیں، مگر بھارتی فوج مکمل طور پر آپریشن میں ناکام رہی۔
ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا۔