سعودی عرب اور قطر نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام کے ذمے عالمی بینک کے اربوں کے بقایاجات ادا کریں گے۔
سعودی عرب اور قطر کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو دیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔
یورپی یونین کا شام اور اس کے پڑوسیوں کیلئے 6.3 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
دونوں مملک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے عالمی بینک کے لیے شام میں برسوں کے تعطل کے بعد امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
دونوں ممالک نے کہا “یہ اہم شعبوں کی ترقی کے لیے قریبی مدت میں مالی مدد تک شام کی رسائی نیز تکنیکی مدد کو بھی ممکن بنائے گا جو ادارہ جاتی تعمیرِ نو، صلاحیت کی بہتری اور ترقی کے لیے پالیسی کی تشکیل اور اصلاحات میں اپنا کردار ادا کرے گی۔