برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی دھمکی سے ڈرنے والا نہیں،پاکستان نے پہلے بھی جواب دیا اور اب بھی جواب دینے کیلئے تیارہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن کی عمارت پر آر ایس ایس کا رنگ پھینکا گیا، پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بہت لوگ موجودتھے،جھگڑا ہونےلگاتھا۔
بھارت سے ہمیشہ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن وہاں سے دھمکیاں ملتی رہیں، شاہد آفریدی
آپ لوگ احتجاج کریں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر کریں،پاکستانی کمیونٹی پر فخر ہے،پاکستانی پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں،پاکستانی تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔
ہم نے برطانوی دفتر خارجہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے،ہائی کمیشن کو سیکیورٹی فراہم کرنا برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے،حملہ آور پتھر ساتھ لے کر آیا تھا،ہیڈ آفس چانسری کے دفتر کو نقصان پہنچایا گیا۔
فون کرنے پر پولیس فوراً پہنچ گئی،پولیس کی طرف سے ابھی تک شناخت نہیں بتائی گئی،ہائی کمیشن پر حملہ ہمارے لئے قابل تشویش ہے،ہائی کمیشن کے عملے کی رہائش گاہوں کو بھی خطرہ ہے۔
ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی
حکومت برطانیہ سے اپیل ہے کہ ذمہ داران کو پکڑ کر سزا دی جائے۔