سوڈان کی ریاست ریورنیل کے دارالحکومت الدیمر میں آئی ڈی پیز کے کیمپ پر ڈرون حملے میں 11 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔
ریورنیل کے گورنر محمد البداوی عبدالمجید نے بتایا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف ) کی طرف سے الموگران کے علاقے میں آئی ڈی پی کیمپ پر حملے میں مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے تھے۔
ریپڈ سپورٹ فورسز کا اپنی حکومت قائم کرنیکا اعلان ، سوڈان کی تقسیم کے خدشات بڑھ گئے
انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنائیں۔
گورنر نے بے گھر رہائشیوں کے تحفظ کے لیے کیمپ کو محفوظ علاقے میں منتقل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔ دوسری جانب آر ایس ایف نے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔