امریکا کے یمن میں صنعا اور دیگر علاقوں پر فضائی حملے، 8 افراد زخمی

امریکہ کے حملے

امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگرعلاقوں پر فضائی حملے کیے جس میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

حوثی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں،امریکی حملوں میں صنعا کےعلاوہ شمالی شہر صعدہ اورالحدیدہ میں ایندھن کی بندرگاہ کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

روسی صدرکا کرسک پردوبارہ قبضے کا دعویٰ، یوکرین کی تردید

امریکی سینٹرل کمان نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے حوثی ملیشیا کی جانب سے عالمی بحری راستوں اورسعودی عرب پر حملوں کے بعد کیے گئے ہیں، سینٹرل کمان نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس کارروائی کے جائزے کی تفصیلات فراہم کیں۔

حوثی گروپ کی طرف سے امریکی حملوں کے بعد شہرمیں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہےاورمقامی حکام نے زخمیوں کوفوری طورپرطبی امداد فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔


متعلقہ خبریں