اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات موخر کر دیے۔
بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب انٹرمیڈیٹ کے ا متحانات 5 مئی سے شروع ہوں گے، امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی 2 وجوہات ہیں۔
ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانات 2024 کے سائنس، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔
دوسری وجہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کچھ مراکز میں میٹرک کے جاری امتحانات ہیں، اعلامیہ میں طلبہ اور والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔