مودی کے مظالم نے دو قومی نظریے کی سچائی ثابت کردی، اویس لغاری

اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے مسلمانوں پر مظالم نے قائداعظم کے دو قومی نظریے کو سچ ثابت کر دیا ہے اور ہم نے پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کو بزدار کے حوالے کر کے صوبے کے ساتھ زیادتی کی، ان کے دور میں مہنگائی عروج پر تھی،جب شہباز شریف نے حکومت سنبھالی تو ملک بدترین معاشی بحران کا شکار تھا۔

قومی سلامتی اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں 1500 ارب روپے کے گردشی قرضے میں اضافہ کیا، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا جھوٹا وعدہ کیا اورعوام کوآپس میں لڑوا کرنفرتیں پھیلائیں۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں کوچہ کوچہ صاف ہو رہا ہے، عوام کو بہتر معیارِ زندگی مل رہا ہے اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں