قومی سلامتی اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان

قومی سلامتی اور خود

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے یکطرفہ اقدامات کیے،گزشتہ رو ز قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات کے جوابات دیے۔

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طورپرمعطل کیا،سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا، سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں ہوا،بھارت نے پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ قومی سلامتی اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پانی روکنے کی کسی بھارتی کارروائی کوجنگی اقدام سمجھیں گے، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کردیے ہیں۔سکھ یاتری ویزامعطلی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قابل تعریف ، پوری قوم ساتھ کھڑی ہے ، صدر زرداری

انہوں نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد 30کردی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے بند کردی گئی ہے، ترجمان نے کہا کہ پاک مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفا ع کے لیے مکمل طور پرتیار ہیں۔ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی۔

واہگہ بارڈر پرہرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے،پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورز ی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان تمام دو طرفہ معاہدے، بشمول شملہ معاہدہ معطل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صرف 30 اپریل تک واپس جانے والوں کو اجازت ہو گی،بھارتی نیول، ایئر اور ڈیفنس ایڈوائزرز کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے حالیہ دورہ ترکیہ میں ترک قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کی، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھنے پراتفاق کیا۔


متعلقہ خبریں