معروف اداکارہ جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان نے اشتہارات سے ہونے والی اپنی پہلی کمائی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ امین خان اورمنال خان نے کہا کہ جب ہم نے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا تو معلوم نہیں تھا کہ کام کرنے کے پیسے ملتے ہیں، جب ہمیں معلوم ہوا اس کا معاوضہ کوئی اور وصول کئے جا رہا ہے۔
جذباتی تعلق ٹوٹنے پر مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں، مشال خان
منال خان نے کہا کہ والد کے نوٹس لینے پرمعلوم ہوا کہ جو ہمیں کام دلوا رہے تھے انہی میں سے کوئی شخص ہمارا معاوضہ خود ہڑپ کرجاتا تھا اورہمیں کچھ نہیں ملتا تھا، بات کرنے پر ہمیں ڈائریکٹ معاوضہ ملنے لگا۔
ایمن خان نے کہا کہ انہیں اورمنال کوایک گھی کے اشتہار کا ملنے والا پہلا معاوضہ 30 ہزارروپے کا چیک تھا، ہم 30 ہزارروپے حاصل کرکے بہت خوش ہوئے تھے اوروالد نے کہا یہ چیک فریم کرکے اپنے پاس رکھ لیں گے۔